5 اپریل 2016 - 16:25
یمن میں قطر کے ذریعے داعش کی تقویت

قطر چیریٹی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر یوسف الکواری اعلان کیا کہ ان کے ٹرسٹ نے انسان دوستی کی بنیاد پر یمن کے لیے 100 ملین ڈالرز کی رقم مخصوص کی ہے، البتہ الکواری نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی یہ رقم کس مد میں خرچ کی جائےگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر چیریٹی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر یوسف الکواری اعلان کیا کہ ان کے ٹرسٹ نے انسان دوستی کی بنیاد پر یمن کے لیے 100 ملین ڈالرز کی رقم مخصوص کی ہے۔

البتہ الکواری نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی یہ رقم کس مد میں خرچ کی جائےگی۔ کہیں امیر قطر امریکہ کی مانند یمن کی مدد تو نہیں کررہے ہیں جس میں انسان دوستی کے نام پر دہشتگردوں کی مدد کی گئی تھی۔ الکواری نے یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ امدادی پیکج کس گروہ یا تنظیم کو دیا جائیگا۔

واضح رہے قطر کے بعض ذرائع نے بتایا کہ امیر قطر، یمن میں سعودی عرب اور امارات کے مقابل میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے یمن میں داعش کی مدد کرنا چاہتے ہیں اسی لیے غیرقانونی طریقے سے بعض افراد کو فوجی ٹریننگ دیکر یمن میں داخل کرایا گیا ہے۔

.......

/169